Madiny Main Ye Hoty hain yahan par yeh Nahin hoty
مدینے میں یہ ہوتے ہیں یہاں پر یہ نہیں ہوتے
دیوانے بارہویں کی شب نہیں سوتے نہیں سوتے
خیالوں کا سفر اِن کو مدینے لے کے جاتا ہے
نبی کی یاد سے غافل یہ اِک پَل بھی نہیں ہوتے
یہ جن کے صدقے کھاتے ہیں اِنہی کے گُن یہ گاتے ہیں
کِسی بھی غیر کے در پر نہیں جُھکتے نہیں روتے
اِنہیں حسنین سے اُلفت ہے اُنکے نانا سے اُلفت
ہیں پنجتن پاک کے عاشق کسی سے یہ نہیں ڈرتے
درودِ پاک پڑھتے ہیں سلام اُن کو یہ کرتے ہیں
یہ رحمت پائے جاتے ہیں تیری طرح نہیں کھوتے
ذرا دیکھو تو دیوانے پُکاریں مرحبا آقاﷺ
یہ اُن کے جشنِ آمد سے کبھی غافل نہیں ہوتے
دیوانوں میں دیوانہ عابدی بھی ہے یہیں شاید
جو کہتا پھر رہا ہے آج کی شب ہم نہیں سوتے

Comments
Post a Comment